Brailvi Books

بعدِ فجرمدنی حلقہ
1 - 46
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
بعدِ فجرمدنی حلقہ
دُرود شریف کی فضیلت 
شہنشاہِ مدینہ ، قرارِ قلب و سینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشَاد فرمایا :  جس نے کتاب میں مجھ پر دُرُودِ پاک لکھا تو جب تک میرا نام اُس میں رہے گا فرشتے اُس کے لئے بَـخْشِشْ کی دُعا کرتے رہیں گے۔ (1)
عجب کرم ہے کہ خود مجرموں کے حامی	گناہگاروں کی بخشش کرانے آئے ہیں
وہ پرچہ جس میں لکھا تھا دُرُود اس نےکبھی	یہ اس سے نیکیاں اس کی بڑھانے آئے ہیں(2)
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!	صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
معمولاتِ اِمام حسن مجتبٰی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ 
حضرت سَیِّدُنا امیر مُعاوِیہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ایک بار مدینہ مُنَوَّرہ کے ایک قریشی شخص سے حضرت سَیِّدُنا امام حَسَن بن علی رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کے مُتَعَلِّق دَرْیَافْت فرمایا تو اس نے عَرْض کی : اے اَمِیرُ الْمُومِنِین!وہ نَمازِ فَجْر ادا فرمانے کے بعد سُورَج طُلُوع ہونے تک مَسْجِدِ نبَوِی ہی میں تشریف فرما رہتے۔پھر مُلَاقَات کیلئے آئے ہوئے مُعَزَّزِین سے



________________________________
1 -     معجم اوسط ، باب الالف ، من اسمه احمد ، ۱ / ۴۹۷ ، حدیث : ۱۸۳۵
2 -     سامانِ بخشش ، ص۹۳-۹۴ملتقطاً